ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ پختون دشمنی کا کھلا ثبوت ہے :شاہ محمود قریشی

ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ پختون دشمنی کا کھلا ثبوت ہے :شاہ ...

پورن(نمائندہ پاکستان )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی شاہ محمود قریشی گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی حاجی عبدالمنعیم کے ہمراء پورٹ قاسم میں ہڑتالی مزدوروں کے کیمپ گئے جہاں پر انہوں نے مزدوروں کی باتیں سنیں ،شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ہمیشہ مزدور دشمنی پر پیش پیش رہاہے انکے نظر میں انکے اپنے بچے سب کچھ ہیں لیکن دوسروں کے بچے وہ بھوکے اور برہنہ دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں کبھی سٹیل مل کو نجی تحویل میں نیلام کرتے ہے توکبھی پی آئی اے کو اب پور ٹ قاسم کراچی کے مزدوروں کو بے کارکرنے کیلئے نیاڈرامہ رچایاجارہاہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں ہماری ہمدردیا آپ کے ساتھ ہیں جب تک ہم زندہ ہے وہ عوام کا کوئی ادارہ نجی ملکیت میں نہیں دے سکتا انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام فکر نہ کریں ہم بہت جلد اس مزدور دشمن کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوجائینگے اور اپ نہایت ارام وسکون کے ساتھ اپنی مزدوری کر سکیں گے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی حاجی عبدالمنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائینگے ملک کی تاریخ میں پشتونوں نے بے پناہ قربانیاد ی ہے پشتونوں کا مذید استحصال برداشت نہیں کرینگے پورٹ قاسم میں موجود مزدوروں میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوامی مفادات کے بجائے اپنے مفادات کیلئے فیصلے کرتے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پختون دشمنی سے باز آئے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا فیصلہ بھی پختون دشمنی کا کھلا ثبوت ہے انشاء اللہ اگر ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو عوام کے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...