عوامی شکایات پر چوہا مار مہم کا دائرہ وسیع ،5500سے زائد چوہوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

عوامی شکایات پر چوہا مار مہم کا دائرہ وسیع ،5500سے زائد چوہوں کو ٹھکانے لگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے چوہا مار مہم کا دائرہ وسیع کردیا مہم کو باقاعدہ بناتے ہوئے شہر کے تمام علاقوں میں چلائی جارہی ہے جو 30 مئی تک جاری رہے گی اب تک مہم میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد چوہے مار کر ہزار خوانی کی ڈمپنگ سائٹ میں تلف کر دیا گیا ہے جہاں چونا ڈالنے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جارہا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی کے ترجمان تیمور احمد شاہ کے مطابق گنجان آباد اور شہری علاقوں پر مشتمل زون اے اور بی میں چوہے مارنے کے لئے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس پر دو روز سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔زون اے کے علاقوں سیٹھی ٹاؤن، لطیف آباد، افغان کالونی اور دلہ زواک روڈ میں مہم مکمل کی گئی یونین کونسل حسن گڑھی ون میں آج، حسن گڑھی ٹو میں جمعرات، شاہی باغ میں جمعے، فقیر آباد اور سکندر ٹاؤن میں ہفتے کو چوہا مار مہم ہوگی۔ زون بی کی یونین کونسل 17 کے بعد آج یونین کونسل 18 کے علاقوں نمکمنڈی، شاہ قبول، جہانگیر پورہ، چوک شہباز، کوچی بازار، محلہ مرویحا، چوک ناصر خان، محلہ جان، منڈہ بیری، محلہ جٹھاں، شاہ برہان،چترالی بازار، محلہ حسینیہ اور چڑی کوباں میں مہم چلائی جائے گی۔ 28 اور 29 اپریل کو یونین کونسل 16 میں، 30 اپریل اور دو مئی کو یونین کونسل 15 میں ، تین مئی کو یونین کونسل 19 ، چار مئی کو یونین کونسل 14 ، پانچ اور چھ مئی کو یونین کونسل 13 ، سات اور آٹھ مئی کو یونین کونسل 26 ، نو مئی کو یونین کونسل 12 میں، 10 اور 11 مئی کو یونین کونسل 11 میں، 12 اور 13 مئی کو یونین کونسل 10 میں، 14 اور 15 مئی کو یونین کونسل نو، 16 اور 17 مئی کو یونین کونسل 23 میں، 18 مئی کو یونین کونسل 22میں، 19 مئی کو یونین کونسل 21 میں، 20 مئی کو یونین کونسل 20 میں، 21 اور 22 مئی کو یونین کونسل 25 میں، 23 اور 24 مئی کو یونین کونسل 24 میں، 25 اور 26 مئی کو یونین کونسل 30 میں، 27 اور 28 مئی کو یونین کونسل 27 میں ، 29 اور 30 مئی کو یونین کونسل 28 کے مختلف علاقوں میں چوہا مار مہم ہوگی۔