کرک طالبہ اغواء ،12 مشران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج

کرک طالبہ اغواء ،12 مشران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج

کرک (بیورورپورٹ ) نویں جماعت کی طالبہ عافیہ کی اغوائیگی کی خلاف انڈس ہائی وے بند کرکے احتجاج کرنے والے علاقہ چونترہ کے 12مشران کی ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست خارج،پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ، یونین کونسل عیسک چونترہ کے تحصیل کونسلر محبوب جانان اور طالبہ کی بڑی بہن مہاد بیگم بھی گرفتار افراد میں شامل ،گرفتار مشران نے عوام کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہ فروری میں چونترہ کے علاقے ڈھب سنگینی سے اغواء ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ عافیہ کی غم زدہ خاندان سے اظہار یکجہتی اور ان کی بازیابی کیلئے چونترہ کے عوام نے 23فروری کو نیازی سٹاپ کرک کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کرکے احتجاج کیا تھا مقامی پولیس نے مظاہرین کے مشران تحصیل کونسلر حاجی محبوب جانان ، طالبہ کی بڑی بہن مہاد خٹک ، سابق ضلعی نائب ناظم حاجی اکبر بادشاہ ، اضغر خٹک ،رستم خان ،ملک عنایت اللہ شاہ ،پلاور شاہ ، طارق وحید ،سرفراز ، گل نواز ،سعید گل چچا اور نوید عثمان کے خلاف مقامی پولیس نے روڈ بندش ، دھمکی آمیز تقاریرکے ذریعے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف عوام کو اکسانے، امن و امان میں حلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات شامل کرکے مقدمات درج کیئے تھے مشران نے مقامی عدالت کوعبوری ضمانتیں حاصل کرنے کیلئے درخواست رکھی تھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک قیصر رحیم کی عدالت نے منگل کے روز مشران کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کیا جس پر مقامی پولیس نے ان کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا ہے قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتار تحصیل کونسلر محبوب جانان نے بتایا ہے کہ عوام کی خاطر جان کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہے جیل اور ہتھکڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھا کر مغوی معصوم طالبہ کی بڑی بہن کا ان حالات میں ساتھ دیا تھا جس دوران ان کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہماری گرفتاریوں پر برہم چونترہ کے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور کہا کہ خود کو قانون کے حوالے کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...