ہنگو میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

ہنگو میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں فائرنگ۔ایک شخص جاں بحق جبکہ علاقہ بگٹومیں ایک شخص نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ایس ایچ او طاہر نواز نے بتایا کہ گزشتہ روز شام کے وقت تھانہ صدر کے حدود میں واقع علاقہ محمد خواجہ میں نا معلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں اختر منیر نامی شخص جان بحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد مقتولین نے تھانہ صدر میں رضوان،لقمان اور اختر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او طاہر نواز نے کہا کہ پولیس کا ملزمان کے خلاف چھاپے مار کاروائیاں جاری ہے اورجلد ہی ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب تھانہ ہنگو کے حدود میں واقع علاقہ بگٹو میں گھریلوں ناچاکی پر فرحادنامی شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر