مٹہ ،ہسپتال میں ڈاکٹر کی کوتاہی کیخلاف ناظمین سراپا احتجاج

مٹہ ،ہسپتال میں ڈاکٹر کی کوتاہی کیخلاف ناظمین سراپا احتجاج

مٹہ (نمائندہ پاکستان)مٹہ میں ڈاکٹر کے کو تاہی کیخلاف پر یس کا نفر نس پر ویلج کونسل ناظمین اور بازار یونین سراپا احتجاج،ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مٹہ پر یس کلب میں جا وید خان اف مٹہ مد ینہ کا لو نی نے اپنے بیٹے کے موت پرمٹہ ہسپتا ل میں ڈا کٹر سردور خان ار تھو پیڈ ک سرجن کیخلا ف پر یس کا نفر نس کیا تھا جس پر ویلج کونسل ناظمین اور اتفاق ایسو سی ایشن مٹہ نے احتجاجی طور پر ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ اجلاس کیا اجلاس میں ویلج کونسل ناظمین اور اتفاق ایسو سی ایشن مٹہ نے واقع پر ڈاکٹر سر دور خان کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا جس پر مٹہ ہسپتال انچارج ڈاکٹر سلطان سکندر باچانے کہا مذکورہ ڈاکٹر ایک دفعہ اس قسم کے کیسسز کے وجہ سے سیدو ہسپتال سے نکالا گیا تھا مگر دو تین ماہ گزرنے کے بعد ڈاکٹر نے مٹہ ہسپتال میں دوبارہ اثررسوخ پر مٹہ ہسپتال میں چارج سنبھالا،اسی طرح ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران مو بائل استعما ل نہیں کر ناچاہئے،یہ ڈاکٹر کاا خلاقی فرض ہیں کہ وہ ڈیوٹی کے دوران صرف ڈیوٹی پر دیہان دیں مگر افسوس کے مٹہ ہسپتال کے ڈاکٹروں میں یہ کمی ہیں جس پر کام کر یینگے انہوں نے میڈیا اور دیگر افراد کا ہسپتال میں مسائل کے نشاندہی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم مسائل کے نشاندہی کرنے سے ہم کوشش کرینگے کہ ہسپتال سے مسائل کا خاتمہ کر سکے،ہسپتال انچارج نے ناظمین اور بازاریونین کو کہا کہ اپ ایک لیٹر لکھے جس کے بعد ہم ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کرینگے۔اس موقع پر ناظمین و بازار یونین نے صاف صاف کہا کہ ائیندہ کیلئے مٹہ ہسپتال میں اس قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر ناظمین ویلج کونسلز چیر مین شیر بہادر خان،اتفاق ایسو سی ایشن مٹہ بازار صدر حاجی قیوم،سابقہ صدر اکبر باچا،شاہ جہان،ظفر خان،سعید ایڈوکیٹ،بخت احمد،زبیر،نجیب اللہ، عمران ،ایس ایچ او مومن خان ،ڈاکٹر عبدالوکیل ودیگر موجود تھیں۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...