شبقدر ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکس کی سویپر پر تشدد

شبقدر ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکس کی سویپر پر تشدد

شبقدر(نامہ نگار) تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر میں پیرامیڈیکس ٹیکنیشن نے سوپیر کو مار کر گالیاں دی۔ ایم ایس کو درخواست کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ راضی نامہ کیلئے دباو ڈال کر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ اس سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر کے سوپیر اقبال مسیح صحافیوں نے فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو صبح سویرے ایک ایمرجنسی آئی۔ انسانی ہمدردی کی بناء پر میں جب ہسپتال آیا تو پیرامیڈیکس ٹیکنیشن جمال شاہ نے مجھے شدید مار کر گالیاں دیکر بے عزتی کی جسکا موجود ڈاکٹر اور دیگر سٹاف گواہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا ڈیوٹی بھی سیکنڈ شفٹ 2 بجے سے شام تک ہے۔مگر ٹیکنیشن جمال شاہ نے بلاوجہ میرا بے عزتی کرکے مار ڈالا جسکے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ ایم ایس کو درخواست دی مگر وہ تال مٹوں سے کام لئے رہاہے اور میری داد رسمی کی بجائے اب راضی نامہ کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جب میں ایم ایس ڈاکٹر حسن کے دفتر کو شکایت کیلئے گیا تو ٹیکنیشن جمال شاہ نے پہلے سے ایم ایس کیلئے پیپسی منگوایا تھا جسکی وجہ سے اب ایم ایس بھی کاروائی نہیں کرتا انھوں نے انصاف کے دعویدار تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ‘ وزیر اعلی پرویز خٹک اور ڈی ایچ او چارسدہ سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...