عوامی مسائل کے پائیدار حل کاتہیہ کررکھا ہے،انیسہ زیب

عوامی مسائل کے پائیدار حل کاتہیہ کررکھا ہے،انیسہ زیب

پشاور(پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کی وزیر محنت انیسہ زیب طاہرخیلی نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت نے عوام کے دیرینہ مسائل کے پائیدار حل کا تہیہ کررکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے نہ صرف صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے بلکہ بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتیں اضلاع،یونین کونسل اورویلج کونسل کی سطح پر عوامی مسائل کے خاتمے کی کوشش کررہی ہیں جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں عوامی مسائل وشکایات سننے کے لئے مختص کردہ پبلک ڈے کے موقع پر صوبہ بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی نمائندے اورصوبائی وزراء عوام کے حقیقی خادم ہیں اور عوامی مسائل کے خاتمے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوامی شکایات ومسائل کے ازالے کے لئے موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...