وفاقی پولیس نے اندھے قتل میں ملوث6ملزمان کو گرفتار کرلیا

وفاقی پولیس نے اندھے قتل میں ملوث6ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے کچھ عرصہ قبل جی 12 میں قتل ہونے والے اسجل چوہان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو تھانہ رمنا منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان میں یونس چوہان‘ صوفیہ چوہان‘ کامران‘ عرفان‘ اشفاق اور عاطف شامل ہیں۔ ملزمان یونس چوہان اور صوفیہ چوہان نے اپنے لے پالک بیٹے اسجل چوہان کو کرائے کے قاتلوں‘ کامران‘ عرفان‘ اشفاق اور عاطف کے ذریعے قتل کرایا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر