پارٹی نشان کا معاملہ،مشرف کیخلاف ہرجانہ کی درخواست یکطرفہ کاروائی کیلئے منظور
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارٹی نشان کے معاملے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف پچھتر کروڑ روپے ہرجانہ کی درخواست یکطرفہ کارروائی کیلئے منظور کر لی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پارٹی نشان کے معاملے پر فریڈم پارٹی کے چیئرمین سردار نصیرکی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے دو ہزار تیرہ کیانتخابات میں فریڈم پارٹی کا نشان استعمال کیا اخبارمیں نوٹس شائع ہونے کے بعد سابق صدر کو نوٹس کی تعمیل ہو چکی ہے، عدالت نے پرویزمشرف کے خلاف پچھتر کروڑ روپے ہرجانہ کی درخواست یکطرفہ کارروائی کیلئے منظور کر لی اور سردار نصیر کو ایک ماہ میں رجسٹرارہائیکورٹ کیسامنے شواہد ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔