چکوال، ڈکیتی کی نیت سے آنیوالے پانچ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

چکوال، ڈکیتی کی نیت سے آنیوالے پانچ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ تھوہا بہادر تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے آنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے خطرناک اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ سب انسپکٹر محمد حسین نے مخبر کی اطلاع پر تھوہا بہادر بائی پاس سے مینگن روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے لوگوں کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جا لیا، ملزمان خرم ولد ذوالفقار ساکن فیصل آباد، عدنان ولد انور ، اورنگزیب ولد غلام مصطفی، اسلام ولد امانت ساکن لاہور، بابر ولد حسن ساکن ننکانہ صاحب کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر