سورن سنگھ کے قاتلوں کی گرفتار سے پولیس کا مورال بلند ہوا ،ناصر خان درانی

سورن سنگھ کے قاتلوں کی گرفتار سے پولیس کا مورال بلند ہوا ،ناصر خان درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پحتون خواہ ناصر خان درانی نے کہاہے کہ ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کا قتل ایک بہت بڑا المیہ ہے ،وہ پاکستان کا سب سے محبت وطن ساتھی اور دلیر فرزند تھا ۔جس پر ہم سب کو فخر ہیں ،انکے بچے ہمارے بچے ہیں اور ہم سب انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔بونیر پولیس اور خصوصا ڈی پی او بونیر کے انتھک کو شیشوں اور محنت سے ملزمان کو 12 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے خیبر پحتون خواہ پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ۔جبکہ پاکستان مخالف قوتوں کے سازشوں کو بھی ناکام بنادیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سورن سنگھ کے عمزدہ خاندان سے تعزیت کے موقع پر عوام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ آزاد خان ،ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی ،ایس پی انوسٹی گییشن محمد عارف خان سمیت پولیس کے دیگر اعلی حکام بھی انکے ہمراہ تھے ،ائی جی پی نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کے قتل میں گرفتار ملزمان کے بارے میں کسی بھی کو کو ئی شک وہ شبہ نہیں ہوناچاہئے ۔جبکہ یہ سب کچھ اللہ تعالی کے فضل ا ورعوام کے تعاون سے ممکن ہوا ۔جس پر میں بونیر کے عوام اور پولیس کو خراج تھسین پیش کرتاہوں انہوں نے کیس کی کامیابی پر پولیس ٹیم کو نقد انعامات اوراسناد دیتے ہوئے صوبائی اور مرکزی حکومت سے انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ،اور عمزدہ خاندان کی ہر ممکن تعاون اور خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ،انہوں نے سردار سورن سنگھ کے اہل خانہ کو سیکورٹی دینے کا بھی اعلان کیا ،اس موقع پر اقلیتی کونسلرسنتھ سنگ ،میاں سید لائق باچا ،اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ،پیربابا بازار کے صدر سید واحد خان ،مسلم لیگ ن کے رہنماء جہانبر خان اور سید عباس نے ملزمان کی جلد گرفتاری پر بونیر پولیس کو خراج تحصین پیش کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔