4 درجہ چہارم ملازمین کی مستقلی کے احکامات منسوخی کالعدم

4 درجہ چہارم ملازمین کی مستقلی کے احکامات منسوخی کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اور جسٹس وقار احمدسیٹھ نے ڈگری کالج چغرمٹی کے 4درجہ چہارم ملازمین کی مستقلی کے احکامات منسوخی کالعدم قرار دے دی فاضل بنچ نے خالدرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گذاروں کو شہریاروغیرہ کو 2013ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج چغرمٹی میں فکسڈ تنخواہ پرتعینات کیاگیا جسے بعد میں ایمپلائزایکسچینج کمیشن کی رپورٹ پر2015میں مستقل کردیاگیا اوراس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تاہم مقامی سیاسی نمائندوں نے اپنے من پسندافراد کوبھرتی کرنے کیلئے ڈائریکٹرکالجزکے ذریعے درخواست گذاروں کی مستقلی کے احکامات منسوخ کرائے حالانکہ ڈائریکٹرکالجزکے پاس درخواست گذاروں کی برطرفی کے اختیارات نہیں ہیں ا ورکالج کے پرنسپل نے اپنے کمنٹس میں قرار دیاہے کہ مذکورہ حکمنامہ قانون کے مطابق جاری کیاگیاہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ منظورکرلی ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...