سی ڈ ی اے کی اسلام آباد کے کمرشل پلاٹوں کی کامیاب نیلامی

سی ڈ ی اے کی اسلام آباد کے کمرشل پلاٹوں کی کامیاب نیلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں کمرشل پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کے پہلے روز 11کمرشل پلاٹ نیلام کئے گئے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبرفنانس وسیم احمد خان کی سربراہی میںآکشن کمیٹی جس میں ممبر انوائرنمنٹ ثناء اللہ امان ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ و اسٹیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لاء، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹII- ، شامل ہیں کر رہی ہے ۔نیلامی کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کرکے جوش و خروش کے ساتھ اپنے پسندیدہ پلاٹوں کی بولی لگائی۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے پہلے روز کی شاندار نیلامی کو سراہتے ہوئے کہاکہ کمرشل پلاٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے سیکٹروں کی ڈیویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ نیلام کئے جانے والے پلاٹوں میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہاکہ پہلے روز اتنی تعداد میں پلاٹوں کی نیلامی لوگوں کی طرف سے ادارے پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور سی ڈی اے بھی سیکٹروں کی ڈیویلپمنٹ اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ نیلامی والے پلاٹوں کی سفارشات کمیٹی تیار کرکے سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو کہ ان کی حتمی منظوری کا مجاز ہے۔ کمرشل پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کے پہلے روزسیکٹر D-12 کے1600 مربع گز کے پلاٹ نمبر2کی بولی 2,75,000 روپے فی مربع گزلگائی گئی جبکہ اسی سیکٹر کے 1833.33 مربع گز کے پٹرول پمپ کے پلاٹ کی بولی1,90,000/-روپے فی مربع گز، مرکزD-12 کے 1600 مربع گز کے پلاٹ نمبر15کی بولی 2,82,000/- روپے ،مرکزD-12 کے 711.11 مربع گز پلاٹ نمبر32 کی بولی 307,000/- روپے،مرکز D-12 کے711.11 مربع گز کے پلاٹ نمبر32-A کی 3,23,000/- روپے بولی لگائی گئی۔ اسی طرح مرکز I-12 کے 1066.66 مربع گز کے پلاٹ نمبر3-K کی بولی1,46,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔پارک انکلیو کے 266.66مربع گز کے پلاٹ نمبر 8کی بولی 255000فی مربع گز، پارک انکلیو کے 266.66 مربع گز کے پلاٹ نمبر9کی بولی 2,65,000/- روپے فی مربع گز جبکہ پارک انکلیو کے اسی سائز کے پلاٹ نمبر10 کی بولی کی2,78,000/- روپے فی مربع گز بولی لگائی گئی جبکہپارک انکلیو کے 266.66 مربع گز کے پلاٹ نمبر29کی بولی 2,91,000/- روپے فی مربع گز جبکہ پارک انکلیو کے اسی سائز کے پلاٹ نمبر30 کی بولی 2,80,000/- روپے فی مربع گز کے کے حساب سے نیلام کیا گیا۔ اس طرح پہلے روز دو ارب20 کروڑ کے پلاٹ نیلام کئے گئے۔ نیلامی کل بھی جاری رہے گی جس میں پارک روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے پلاٹ کے علاوہ سیکٹرD-12 کے کلاس III- شاپنگ سینٹرز، ایف11- اور G-11 کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ مرکزI-8 اور مرکزI-12 اورI-16 کے کمرشل پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔