اسلام آباد انتظامیہ نے 4 ہزار لٹر یوریا ملا دودھ تلف کر دیا

اسلام آباد انتظامیہ نے 4 ہزار لٹر یوریا ملا دودھ تلف کر دیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد انتظامیہ نے 4 ہزار لٹر یوریا ملا دودھ تلف کر دیا۔ دودھ مجسٹریٹ عبدالہادی اور فوڈ انسپکٹرز کی نگرانی میں تلف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل برآمد کیا گیا 4 ہزار لٹر یوریا ملا دودھ تلف کر دیا ہے‘ ایک ہفتہ قبل مجسٹریٹ عبدالہادی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر علی اصغر نے برآمد کیا تھا جسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کی رپورٹ میں انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیا گیا تھا۔ دودھ کو مجسٹریٹ عبدالہادی اور فوڈ انسپکٹرز کی نگرانی میں تلف کیا گیا یہ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ بھیرہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کے دوران برآمد کیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر