پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد(پ ر)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی رائل فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن احمدالشالان سے رائل سعودی فضائیہ کے آپریشنل سینٹر( ریاض )میں ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر رائل سعودی فضائیہ کے کمانڈ ر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن احمد الشالان نے انکا استقبال کیا۔ائیر چیف نے کمانڈررائلسعودی فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان بیمثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اوررائل سعودی فضائیہ کو اپنے ملک میں ہر طرح کی تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے ملک میں شدت پسندی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے تجربات پر گفتگو کی ۔سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاک فضائیہ کے سربرا ہ نے کنگ فیصل ائیر اکیڈمی کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سعودی عرب میں موجود مشاّق طیارے کے انسٹرکٹر ز اوزمینی عملے سے بھی ملاقات کی ۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں اپنے برادرانہ ملک میں پاکستان کے سفارتی وزیر کے طور پر کام کرنے کی تلقین کی۔ائیر چیف رائل سعودی فضائیہ کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر