مری،مسیاڑی میں گیس فراہمی کے وعدے ادھورے رہ گئے

مری،مسیاڑی میں گیس فراہمی کے وعدے ادھورے رہ گئے

مری(نامہ نگار خصوصی)بلدیاتی انتخابات سے قبل یونین کونسل مسیاڑی میں گیس فراہمی کے وعدے صرف سیاسی ادھورے وعدے ہی رہ گئے ڈھوک پنگان اور بٹناڑہ میں عرصہ دراز سے پائپ لائن بچھ چکی ہیں لیکن تاحال ڈیمانڈ نوٹس جارہ نہ ہ سکا جس سے اہل علاقہ میں سخت غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے اہل علاقہ کے مطابق با اثر افراد جب چاہیں اپنے علاقوں میں سوئی گیس پائب لائن بچھا کر با آسانی کنکشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ناجانے ایسے کون سے نامعلوم افراد ہیں جو ہمارے علاقے میں سوئی کیس نہیں لگنے دے رہے ہیں جس سے اب اس ادارے میں ہمارے دلوں میں سخت نفرت پائی جانے لگی ہے اہل علاقہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے صرف علاقوں میں سوئی گیس پائب لائن بچھا کر ہمارے ساتھ ایک مذاق کیا ہے اہل علاقہ سے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور سے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی کو جلد یقینی بتایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...