ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چلنے والی ہیں،سید اسد شاہ

ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چلنے والی ہیں،سید اسد شاہ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت کے امیدوار سید اسد شاہ اور جنرل کونسلر چوہدری محسن حسن خان نے یوم تاسیس کے کامیاب جلسے پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں تبدیلی کی ہواؤں کا بھر پور جھکڑ چلنے والا ہے اور اب خیبر سے کراچی تک عمران خان ، عمران خان ہونے والی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسی بے داغ قیادت کی ملک کو ضرورت ہے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ترقی اور خوشحالی کسی طور پر بھی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے پسے ہوئے غریب لوگوں کی آخری امید ہے اور انشاء اللہ ان غریبوں کی دعاؤں سے عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر