چکوال،عدالتی حکم پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،عدالتی حکم پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ میانی تھانہ کلر کہار میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں اور زدوکوب کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاگیا۔ محمد نثار ولد گل امیر ساکن بوچھال کلاں نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ملزم افتخار احمد نے اسے حکم امتناعی متعلق مکان تعمیر دکھائے جس پر اس نے غصے میں آکر زدوکوب کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ عدالت کے حکم پر اے ایس آئی محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر