کرک ،انڈس ہائی وے پر فائرنگ سے متاثرین باپ بیٹا زخمی

کرک ،انڈس ہائی وے پر فائرنگ سے متاثرین باپ بیٹا زخمی

کرک ( بیورورپورٹ) کرک میں انڈس ہائی وے پر پرانا ٹال پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شمالی وزیر ستان کے متاثرین باپ بیٹا زخمی ہو گئے ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی وقوعہ کے مطابق شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے متاثرین محمد حسن ولد گل رحیم اپنے دس سالہ بیٹے فضل رحیم حال مقیم گنداؤ کرک شہر ،انڈس ہائی وے پر جار ہے تھے کہ پرانا ٹال پلازہ کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی جس سے باپ بیٹے شدید زخمی ہو گئے ان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک پہنچایا گیا جہاں رپورٹ درج کراتے ہوئے زخمی محمد حسن نے نامعلوم افراد کے خلاف دعویداری کی اور بتایا کہ ان کا کسی سے کوئی عداوت نہیں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر