ڈکیتی کے 5 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

ڈکیتی کے 5 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار 5ملزموں کی ضمانت پررہائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے اشتیاق ابراہیم اورمحمدسعیدخان ایڈوکیٹس نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان عمران ٗ سمیع اللہ ٗ ابراروغیرہ پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ڈاکٹرفضل مولاکے گھرمیں گھس کراہل خانہ کو یرغمال بناکرآٹھ تولے طلائی زیورات ٗ نقدی اوردیگراشیاء چھین لے گئے تھے ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر