تنگی ،بے رحم معلم کی طالب علموں پر نارواتشدد

تنگی ،بے رحم معلم کی طالب علموں پر نارواتشدد

تنگی(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ پرائمری سکول چنچنو خٹ امیرآباد کے بے رحم معلم کا دوسری جماعت کے طالب علموں پر وحشیانہ تشدد ،تشدد سے ایک طالب کا بازو ٹو ٹ گیا جبکہ 13طلباء لہولہان ہوگئے ۔والدین کا احتجاجی مظاہرہ ،استاد کے تبادلے اور اسکے خلاف محکمانہ انکوائری کا مطالبہ ۔گورنمنٹ پرائمری سکول چنچنو خٹ امیرآباد کے بے رحم ٹیچر وقاص نے ٹیسٹ فیل کرنے پر دوسری جماعت کے 14طلباء امین اللہ ولد حسین اللہ ،عبد الوہاب ،نعمان ،دانیال ،ضیاء اللہ ،اسد ،یحییٰ ،شہرہار ،ابرار ،اختر حسین،کامران ،فرمان،اویس ساکنان امیرآباد کو کو ڈنڈے مار مار کر لہولہان کر دیا جبکہ وقاص ولد فضل سبحان کا بازو ٹو ٹ گیا ۔طلباء کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انکو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔بچوں کے والدین کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مذکورہ ٹیچر کے تبادلے اور محکمانہ انکوائری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ والدین کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف صوبائی حکومت بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے داخلہ مہم پر کروڑوں روپے خرچ رہے ہیں لیکن دوسری جانب معماران قوم بچوں پر وحشیانہ تشدد کرکے بچوں کو ہمیشہ کیلئے سکول چھوڑنے پر مجبور کئے جارہے ہیں۔ تحصیل ناظم یحییٰ جان مہمند اور اے سی تنگی محمد علی نے والدین کو مزکورہ ٹیچر کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...