چکوال،رہائشی علاقوں کے قریب تھریشر مشینوں کی تنصیب پر پابندی عائد

چکوال،رہائشی علاقوں کے قریب تھریشر مشینوں کی تنصیب پر پابندی عائد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے رہائشی علاقوں کے نزدیک مضرصحت، گردوغبار کا باعث بننے والی تھریشر مشینوں کی تنصیب پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی۔ یہاں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے انسانی آبادیوں کے پانچ سو میٹر کے قریب تھریشر مشینیں لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ کیونکہ ان مشینوں سے اٹھنے والا گردو غبار انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر