چکوال،بداخلاقی کااڈہ چلانے والے میاں بیوی،جوڑے سمیت گرفتار

چکوال،بداخلاقی کااڈہ چلانے والے میاں بیوی،جوڑے سمیت گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ ابو ذر کالونی تھانہ سٹی چکوال میں پولیس کا بد اخلاقیکے اڈے پر چھاپہ، اڈہ چلانے والے میاں بیوی کے علاوہ رنگ رلیاں منانے والے ایک جوڑے کو بھی دھر لیا گیا۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے مخبر کی اطلاع پر شگفتہ نواب اور اس کے خاوند طارق محمود کے گھر پر چھاپہ مارا جو مبینہ طور پر فحاشی کا اڈہ چلا رہے تھے وہاں پر رنگ رلیوں میں مصروف اوڈھروال کا ایک چوہدری اور شاہ سید بلہو کی ایک لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...