مہمند ایجنسی، لیوی فورسز میں پہلی بار سینیارٹی پروموشن کا آغاز

مہمند ایجنسی، لیوی فورسز میں پہلی بار سینیارٹی پروموشن کا آغاز

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، لیوی فورسز میں پہلی بار سینیارٹی پروموشن کا آغاز، صوبیدار میجر سمیت 254 اہلکاروں کی ترقی۔ 8 صوبیدار، 15 نائب صوبیدار اور باقی کو حولدار، نائیک، لائنس نائیک کی رینک لگا دی گئی۔ لیویز اہلکاروں کی ترقی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔ آج سے مہمند لیوی فورس دیگر فورس کی طرح ایک مضبوط اور فعال فورس بن گیا ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں اور علاقے میں امن و امان کی بحالی پر لیوی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لیوی فورس کو جلد رسک الاؤنس سمیت دیگر سہولیات و مراعات دیئے جائینگے۔ ترقی پانے سے جوانوں میں ایک نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم خان وزیر ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس حسیب الرحمن خلیل، پیر عبداللہ شاہ و دیگر مقررین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار لیوی فورسزکو سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی دی گئی اور ذاتیات و سفارش سے بالا تر ہو کر محکمانہ قانون کے مطابق خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر جوانوں کو ترقی دی گئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فورس بھر پور ذمہ داری نبھائینگے۔ اور اپنی پیشنہ ورانہ خدمات کو بہتر طریقے سے ادا کرینگے۔ ایک ڈسپلن کے تحت ان کو تمام تر سرکاری سہولیات و مراعات دیئے جائینگے۔ اب یہ ایک فعال اور موثر فورس بن گیا ہے اور ایک نئے ولولے و جذبے کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ اور قانون پر مکمل عملدرآمد کرینگے۔ ہم اُن شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جانی قربانیاں دی ہے۔ اور ہم اُن کے واحقین کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرینگے۔ اب سزا اور جزا کا قانون نافذ ہو چکا ہے۔ مہمند لیوی یہاں کا مقامی فورسز ہے اور وہ مشران و کشران کے ساتھ بھی محبت اور اخلاق کے ساتھ پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیفران کے ساتھ ہماری میٹنگز جاری ہے اور جلد ان کیلئے رسک الاؤنس سمیت دیگر سرکاری سہولیات و مراعات ملیں گے۔ اور موجودہ وقت میں ان کی ضروریات کا خیال رکھا جائیگا۔ تقریب کے آخر میں نو منتخب صوبیدار میجر مراد علی خان کو پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے چاند کا بیج لگا کرپروموٹ کیاجبکہ صوبیدار رینک میں ترقی پانے والوں میں سردار حسین، مکرم خان، لیاقت خان، رحمن اللہ ، فرہاد، شیر زمین اور شفیع اللہ شامل ہے۔ ارشد خان، اسرار خان، مشرف خان، خان رحمن، عنایت اللہ و دیگر کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس پیر عبداللہ شاہ اور حسیب الرحمن خلیل نے نائب صوبیدارکارینک لگا کر پروموٹ کئے گئے۔ اس موقع پر ترقی پانے والے اہلکاوں کے خاندان کے افراد اور قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں شریک تھے۔ تقریب کے شرکاء نے پر جوش انداز میں مہمند لیوی فورس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اور ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر تقریب میں 3 سال کے کنٹریکٹ پر لینے والے دو صوبیدار میجرز کریم خان اور مراد خان بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...