ڈیرہ میں نوجوان کا اقدام خودکشی

ڈیرہ میں نوجوان کا اقدام خودکشی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مریالی میں جمعہ خان نامی نوجوان کی طرف سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں کالا پتھرکھا کر اقدام خودکشی کی کوشش ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر جمعہ خان ولد عاشق حسین نے اپنے گھر میں کالا پتھرکھا کر خودکشی کی کوشش کی ، جس کے دوران وہ زخمی ہوگیا ۔ زخمی جمعہ خان کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیا گیا ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر