چارسدہ میں درندگی کی انتہاء ،9 سالہ لڑکا قتل

چارسدہ میں درندگی کی انتہاء ،9 سالہ لڑکا قتل

چارسدہ (بیورورپورٹ) قرب قیامت کے آثار ۔ شیخ کلی میں نامعلو م افراد نے 9سالہ بچے کو سکول جاتے ہوئے پکڑ کر پھانسی پر چڑھا دیا ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود شیخ کلی میں نامعلو م ملزم نے 9سالہ بچے واسع اللہ ولد عصمت اللہ کو سکول جاتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کو پھانسی پر چڑھا کر ان کی جان لے لی ۔ پڑانگ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش چارسدہ ہسپتال منتقل کی جہاں سے مزید تجزیاتی رپورٹ کیلئے نعش کو خیبر میڈیکل کالج پشاور منتقل کیاگیا ۔ پولیس نے بچے کے چچا جہانگیر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر