علم اور تحقیق سے دوری نے مسلمانوں کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے :احسن اقبال

علم اور تحقیق سے دوری نے مسلمانوں کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے ...

ریاض (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحقیق اور علم سے دوری نے مسلمانوں کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے ۔ ہمیں مشاہدہ ، تفکر اور تدبر کی روایت کو زندہ کرنا ہے۔ وژن 2025ء کے تحت علم کے شعبے میں دور رس اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ بات ریاض میں پاکستان پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پہ آ کھڑا ہوا ہے ۔ ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے ۔ اگر حکمران کرپٹ ہوں تو ملک کے خزانے دوگنا نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ 51برس بعد عوام پرامید ہوئے ہیں ۔ ملک دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ایک نظر نہیں بھاتی ۔ بعض عناصر ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے ملک کے استحکام سے کھیلنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے اب کسی کے روکے رکے گا نہیں انشاء اللہ ،بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...