چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے 3سابق افسران گرفتار

چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے 3سابق افسران گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے علاقے صدر میں زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ میں ملوث کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈ ی اے )کے تین سابق افسران کو گرفتار کرلیا ہے ۔مذکورہ افسران پر قومی خزانے کو 50کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔چیئرمین نیب نے ملزمان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی )تشکیل دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے صدر کے علاقے سے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ممتاز الحق ،سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ماسٹر پلان اخلاق احمد اور،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان منیر احمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔تینوں ملزمان کی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہوگئی تھی ۔چیئرمین نیب نے ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔نیب حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چائنہ کٹنگ کے ذریعہ گلستان جوہر کے علاقے میں پلاٹ نمبر B-149/1سے B149/13بناکر فروخت کیے ۔ان پلاٹس پر کراچی واٹربورڈ اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی اور پانی کی لائن فراہم کرنے کی منظوری بھی لی گئی ہے ۔ملزمان کے مذکورہ عمل سے ملکی خزانے کو 50کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچاہے

مزید : کراچی صفحہ آخر