کراچی ، مسافر کوچ میں لوٹ مار،ملزمان نقدی چھین کر فرار

کراچی ، مسافر کوچ میں لوٹ مار،ملزمان نقدی چھین کر فرار

کراچی(کرائم رپورٹر)شاہراہ فیصل پر صدر سے بلال کالونی جانے والی مسافر کوچ میں لوٹ مارکے بعد مسافروں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر صدر سے بلال کالونی جانے والی مسافر کوچ سی ون نمبر 2828پر مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مسافروں سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی رفتار مزید بڑھادی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا ۔واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والے مسافروں نے کہا کہ کالا پل سے اختر کالونی تک ڈاکو بس ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی ملی بھگت سے وارداتیں کرتے ہیں ۔پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...