کاشف ڈیوڈ 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

کاشف ڈیوڈ 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔ منگل کو رینجرز کی بھاری سیکورٹی میں ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر اہم جرائم میں ملوث ہے، ملزم کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے لہٰذا ملزم کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے رینجرز کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو رینجرز نے گزشتہ شب گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر ایم کیو ایم کے مرکز 90 (نائن زیرو) کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...