کراچی ،مزید 2ملزمان کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

کراچی ،مزید 2ملزمان کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ حکومت نے مزید 2ملزمان کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ملزمان میں راحیل اور محمد تحسین شامل ہیں۔محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی سطح کا افسر ہوگاجبکہ جے آئی ٹی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے افسران بھی شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق رینجرز حراست میں لیئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ملزمان پر ٹارگیٹ کلنگ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کے الزامات ہیں

مزید : کراچی صفحہ آخر