پی ایس پی کی لیبر ڈویژن کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل

پی ایس پی کی لیبر ڈویژن کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی نے لیبر ڈویژن کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ڈی ایم سیز ،واٹربورڈ ،ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے سمیت دیگر داروں میں لیبر ڈویژن کے دفاتر قائم کرنے کے لیے افسران اور ملازمین سے رابطے کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے اپنے دائرہ کار کو بڑھائتے ہوئے لیبر ڈویژن کے قیام کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے ڈی ایم سیز ،واٹربورڈ ،ایل ڈی اے ،اور ایم ڈی اے میں لیبر ڈویژن کے دفاتر کے قیام کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں اور بلدیاتی افسران کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے افسران پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ۔ایک گروپ پی ایس پی میں شمولیت کے لیے تیار ہے جبکہ دوسرا گروپ تاحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر