کراچی ،نادرا نے شہریوں کو شناختی کارڈ کا حصول مشکل بنا دیا

کراچی ،نادرا نے شہریوں کو شناختی کارڈ کا حصول مشکل بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (راجہ عمران) شہر قائد میں شناختی کارڈ اور ب فارم کے حصول کیلئے شہر دربدر، ب فارم بروقت نہ ملنے کی وجہ سے کئی والدین بچوں کا داخلہ اسکول میں کرانے سے محروم رہے، نادرا آفس کے ایجنٹ کی من مانیاں 10ہزار سے 15ہزار میں شناختی کارڈ گھر بیٹھے حاصل کریں، جبکہ عام شہری بزرگ خواتین صبح سے شام تک شدید گرمی میں رسواء ، وزیرداخلہ اور اعلیٰ حکام نادراکو ہماری پاکستانی پہچان میں مشکلات پیدا کرنے والے نادرا عملے کے خلاف کاروائی کریں، شہریوں کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عوامی مرکز پر قائم نادرا آفس میں اندھیر نگری چوپٹ راج شدید گرمی میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے شہری دربدر شہریوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کا کوئی پرسان حال نہیں، ہم دردر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں، خواتین اور مرد ایک ہی قطار میں کھڑے ایک کاؤنٹر ہونے کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ، شہریوں نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ حاصل کرنا ہمارا بنیاد ح ق ہے لیکن نادرا کے ایجنٹ مافیا کی وجہ سے شناختی کارڈ اور ب فارم کا حصول انتہائی مشکل کردیا ہے۔ نادرا کا عملہ جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی رکاوٹ حائل کردیتا ہے تاکہ نادرا کے ایجنٹوں سے رابطہ کیا جائے ، شہریوں ے بتایا کہ ب فارم کی مد میں 2500/3000 رشوت وصول کی جاتی ہے۔ جبکہ شناختی کارڈ کیلئے 10ہزار سے 15ہزار رشوت لی جاتی ہے۔ خواتین شہریوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور مردوں کیلئے ایک ہی کاؤنٹر ہے جس کے باعث انہیں انتہائی پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ’’ب‘‘ فارم بروقت نہ ملنے کی وجہ سے کسی بچے اسکول میں داخلے سے محروم رہے گی۔ ہمارا وفاقی وزیرداخلہ سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے مسائل پر فوری ایکشن لیں اور ہماری پاکستانی پہچان بننے میں حائل رکاوٹوں کا تدارک کریں۔