احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے کیا جائے،شاہ محمود

احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے کیا جائے،شاہ محمود

کراچی ( این این آئی )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت دکھاوے کا کمیشن بنانا چاہتی ہے جبکہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ۔منگل کو کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا 1956 کے ایکٹ پر تجویز کردہ کمیشن بننے سے پہلے ہی مرچکا ہے، ،حکومت دکھاوے کا کمیشن بنانا چاہتی ہے ، اپوزیشن چاہتی ہے کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ ایسا کمیشن بنایا جائے جو باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق عوام کے سامنے رکھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کا نقطہ آغاز وزیر اعظم کے خاندان سے ہونا چاہیے۔ کک بیکس ، قرضے معاف کرانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی یکم مئی کو لاہور کے چیئرنگ کراس پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی جبکہ ٹی او آرز مسترد کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس دو مئی کو ہو گا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جتنی بھی جمہوری تحریکیں چلیں ان میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...