،خواجہ آصف سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے

،خواجہ آصف سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے، روس چین اور ایران کے وزراء دفاع سے ملاقاتیں بھی کرینگے وزیر دفاع خواجہ آصف منگل کی شام اسلام آباد سے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے خواجہ آصف آج بدھ کو ماسکو میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے خواجہ آصف روس میں قیام کے دوران روسی ایرانی اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے جن میں دفاعی تعلقات اور دوطرفہ امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔