یوم تاسیس کے جلسے میں خواتین سے بدسلو کی ،عمران خان نے تحقیقات کا حکم دیدیا
لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم تاسیس کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیدیا،چار رکنی کمیٹی سات روز میں جامع تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ عمران خان نے پارٹی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کمیٹی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جسکے ممبران میں نفیسہ خٹک،کرنل(ر) یونس علی رضا اور طلعت نقوی شامل ہیں۔ کمیٹی ویڈیو زاور تصاویری شواہد کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی ۔