کراچی ،منشیات کے اڈوں پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی ،منشیات کے اڈوں پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کے مختلف اضلاع کے تھانہ جات کی حدود میں جوئے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے مبینہ اڈوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہں وئے زونل ڈی آئی جیز کراچی کو فوری طور پر کاروائی کرنے اور اس سلسلے میں جامع انکوائری کرکے ایسے اڈوں اور انکے سرپرستوں سمیت دیگر تمام عناصر کے خلاف مجموعی اقدامات موثر اور ٹھوس بنانیکے احکامات جاری کیئے ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جرائم کے خلاف پولیس اقدامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہں وگی اور اس حوالے سے تمام ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو باقاعدہ پابند کیا جائے کہ اگر انکے علاقوں میں مشیات جوئے و دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے قیام یا ان امور میں پولیس کی مبینہ سرپرستی کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تو مرتکبین کے خلاف نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس انٹیلی جینس سسٹم کو مذید موثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجینسیوں سے بھی رابطوں کو ہر سطح پر مذید مظبوط کیا جائے تاکہ انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کی بدولت پولیس سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بناتے ہں وئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے انسداد کو قبل از وقت یقینی بنایا جاسکے

مزید : کراچی صفحہ آخر