پی کے 5 کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا ،یاسین خان خلیل

پی کے 5 کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا ،یاسین خان خلیل

پشاور(پاکستان نیوز) پی کے 5 پشاور کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور گذشتہ دور میں ترقی سے محروم علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے یہ باتیں تحریک انصاف کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے اپنے حلقہ کے علاقہ غریب آباد تہکال بالا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علاقے کے منتخب نمائندوں اختر گل ،نعمان خان خلیل ،فضل الرحمن ،وقار خلیل ،شاہ جہان ،خلیل خان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی کے 5 میں تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پارٹی کے بلدیاتی نمائندے ہر ہفتہ اپنے حلقہ میں تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا کریں اس موقع پر انہوں نے نکاسی آب اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید فنڈ مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر