ڈیرہ ،واپڈا صارفین کے جرمانہ ،جج نہ ہونے سے کیسز التواء کا شکار

ڈیرہ ،واپڈا صارفین کے جرمانہ ،جج نہ ہونے سے کیسز التواء کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)واپڈا کے بجلی جرمانوں کی معافی کیلئے بنائی گئی کنزیومر کواٹ کا جج تین ہفتوں سے نہ ہونے سے عوام کے سینکڑوں جرمانے معافی کے کیسز التواء کا شکار ہوگئے ،20گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سینکڑوں افراد کی کوٹلہ سیداں کے قریب بائی پاس روڈ بلاک کرکے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا قیوم نگر ، گومل یونیورسٹی اور مندھراں فیڈز پر 20گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بائی پاس روڈ پر کوٹلہ سیداں کی عوام سٹرکوں پرنکل آئی واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی ۔ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی زقطاریں لگ گئیں ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے پیسکو واپڈا نے عوام پر لوڈشیڈنگ کی شکل میں عذاب گرارکھاہے ،خواتین ،بڑھوں اور بچوں کو سخت تکلف کا سامنا ہے اگر پیسکو واپڈا نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی تو ضلع بھر میں احتجاج کریں گے ۔ دوسری طرف پیسکو واپڈا کے ناجائز جرمانوں کی معافی کیلئے قیام کنزیومر کورٹ کے جج تین ہفتوں سے نہ ہونے سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے سینکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوگئے ۔ عوامی اور تجارتی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر کنزیومر کو رٹ کے جج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...