چارسدہ ،تاجر اتحاد کا ایڈیشنل اے سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ،تاجر اتحاد کا ایڈیشنل اے سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ (بیورورپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ کے خلاف تاجر اتحاد کافاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ ۔ ناجائز جر مانوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ضلعی انتظامہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر ینگے ۔ مولانا صلاح الدین ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد چارسدہ نے فاروق اعظم چوک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے مرکزی صدر مولانا صلاح الدین شاکر ،سینئر نائب صد ر لعل محمد لعل ،حبیب ٹیلر ،ارشاد علی ،جہانزیب ،محمد عالم ،روح الامین ،جہانزیب کمال اور دیگر نے کہا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت للہ رو ز روز دوکانداروں پر ناجائز جرمانے لگاتے ہیں جو تاجروں کا معاشی قتل ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ناجائز جر مانوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو تاجر اتحاد ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر