ڈیرہ ،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ ،ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن خورد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ٹریکٹر ڈائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق درابن خورد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرنے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی ۔ جس سے موٹرسائیکل سوار37سالہ زباخان وزیر ولد سدرہ گل سکنہ لنڈہ شریف شدید زخمی ہوگیا ۔جس کو سول ہسپتال ڈیرہ لایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں زندگی کی باری ہار دی ۔ تھانہ گومل یونیورسٹی نے متوفی کے بھائی صالح خان کی طر ف سے نامعلوم ٹریکٹرڈرائیور کے خلاف 279-320/427ppcکے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر