،مہمند ایجنسی ،کوز چمر کنڈ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،2 خاصہ دار زخمی

،مہمند ایجنسی ،کوز چمر کنڈ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،2 خاصہ دار زخمی

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، تحصیل صافی کوز چمر کنڈ میں دوران ڈیوٹی خاصہ داروں پر بارودی سرنگ دھماکہ۔ 2 خاصہ دار زخمی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل۔ لوئر مہمند میں دویزئی قومی مشران کا امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ جرگہ ۔ حکومت کو ہر قسم کی تعاؤن کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ کوز چمر کنڈ میں دوران ڈیوٹی خاصہ دار اہلکاروں پر بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جسمیں دو اہلکارشدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کی۔ جبکہ منگل کے روز لوئر سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر یکہ غنڈ میں دویزئی قومی مشران کا اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ امن وا امان کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا۔ جسمیں گزشتہ دنوں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے عمائدین پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقائی ذمہ داری میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ قومی مشران نے یقین دلایا کہ دویزئی کے مشران اور کشران پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرینگے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر