لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی ایک اور خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی ، تعداد 29ہو گئی

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی ایک اور خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی ، ...
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والی ایک اور خاتون جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی ، تعداد 29ہو گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہونے والا ایک اور خاتون آج لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29تک جا پہنچی ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے 8مریضوں کو گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے جناح ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں انکا علاج جاری تھا تاہم آج 20سالہ نصرت بی بی دم توڑ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 80افراد متاثر ہوئے تھے جنہیں لیہ کے ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا تھا جن میں سے زیادہ تر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا تھا تاہم 8افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں گزشتہ روز لاہور منتقل کیا گیا تھا . ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لیہ سے مزید 6 مریضوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں