ٹرمپ نے پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں میدان مارلیا،ہیلری کو4میں سبقت

ٹرمپ نے پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں میدان مارلیا،ہیلری کو4میں سبقت
ٹرمپ نے پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں میدان مارلیا،ہیلری کو4میں سبقت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سخت گیر نظریات پر دنیا بھر میں تنقید کے باوجود امریکہ میں صدارتی امیداوار کے لیے جاری ووٹنگ میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تیزی سے کامیابیوں کی منزلیں طے کررہے ہیں۔منگل کو ہونے والے پرائمری انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچوں شمال مشرقی ریاستوں میں میدان مارلیا جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن نے پانچ میں سے 4سیٹوں پر کامیابی سمیٹی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ہیلری مرد ہوتیں تو 5فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کر پاتیں۔ان کے مطابق پانچ شمال مشرقی امریکی ریاستوں کی پرائمری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں انھیں سبقت حاصل ہے۔میڈیا میں یہ پیش گوئی کردی گئی تھی کہ ٹرمپ پانچوں ریاستوں میں فتح سے ہمکنار ہوں گے۔جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوئے ہیں ان میں کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، میری لینڈ، رھوڈ آئی لینڈ اور پینسلوانیا کی ریاستیں شامل ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کی حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کو بھی اپنے واحد مقابل برنی سینڈرز پر سبقت حاصل ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق سینڈرز کو رھوڈ آئی لینڈ میں کامیابی ملی۔ہیلری کلنٹن نے ڈیلاویئر، میری لینڈ،کنیکٹیکٹ اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ حتمی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔پینسلوانیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے سخت مقابلہ فراہم کرنے کے لیے اپنے حریف مسٹر سینڈرز کی تعریف کی اور کہا ان کی پارٹی میں اختلاف پیدا کرنے کے بجائے اتحاد پیدا کرنے لیے زیادہ چیزیں ہیں۔

مزید : بین الاقوامی