لاہور سے اغواءہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن بے ہوشی کی حالت میں مل گئی : پولیس

لاہور سے اغواءہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن بے ہوشی کی حالت میں مل گئی : پولیس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سےدو روز قبل اغواءہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن بے ہوشی کی حالت میں مل گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق دوروز پہلے جبونی چھائونی  سےاغواءہونے والی ٹریفک وارڈن زخمی  حالت میں مل گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن افراکو نامعلوم افراد نے اغواءکیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ اسے کرول گھاٹی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تاہم اس کی بہن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش سے یہی پتہ چلا ہے کہ خاتون کا اپنے سسرالیوں سے جائیداد پر جھگڑا چل رہا تھا ۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹریفک وارڈن کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اورملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس ذرائع کامزید کہنا تھا کہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...