سیاسی بھرتیاں :وزیراعظم نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دیدیا

سیاسی بھرتیاں :وزیراعظم نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دیدیا
سیاسی بھرتیاں :وزیراعظم نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کو برطرف کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں سیاسی اثر ورسوخ پر رکھے گئے افسران اور ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200 افسران اور ملازمین کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری ہوگیا ہے اورابتدائی مرحلے کے دوران انتظامیہ نے 75 افسران اور 1 ہزار سے زائد ملازمین کو شوکازنوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوز کاز نوٹس میں ملازمین پر سیاسی بھرتیوں کا الزام ہے تاہم ملازمین کو 7 یوم میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ہ ملازمت سے برطرف کئے جانے والے ملازمین کو گزشتہ دور حکومت میں بھرتی کیا گیا تھا اور 2013 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ان تمام ملازمین کے مستقل ہو نے کاحکم نامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق برطرف کئے جانے والے ملازمین میں کے پی ٹی ٹریفک پورٹ سیکیورٹی فورس آپریشن کے ملازمین بھی شامل ہیں جن کے فوری طور پر نکل جانے سے سمندری راستے سے کی جانے والی بر آمدات بند ہونے اور پورٹ کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔