بدھ مت کے تاریخی اور نایاب مجسمے کی پاکستان کو واپسی

بدھ مت کے تاریخی اور نایاب مجسمے کی پاکستان کو واپسی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مین ہٹن علاقے میں واقع ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کے دفتر میںبدھ کی  شام کو ایک تقریب منعقد ہوگی، جس میں ’گندھارا بدھ مت ثقافتی ورثے‘ سے تعلق رکھنے والا گوتم بدھا کا ایک نایاب مجسمہ پاکستان کو لوٹایا جائے گا۔

وائس آف امریکہ کے مطابق اس مجسمے کی مالیت 11 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے، جسے سمگل کرکے پاکستان سے نیو یارک لایا گیا تھا، اس مقدمے میں ملوث مجرم کو سزابھی مل چکی ہے۔

اس باضابطہ تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن، رضوان سعید شیخ اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی نیویارک کی تفتیشی ٹیم کے خصوصی اہل کار، اینجل ایم ملنڈیز شریک ہوں گے۔ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کے دفتر کے ذرائع کے مطابق، تقریب میں دفتر کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نادر مجسمہ کشن دور سے تعلق رکھتا ہے، جسے 80 کی دہائی میں چوری کرکے پاکستان سے سمگل کیا گیا؛ اور جب یہ کیس سامنے آیا تو امریکی تفتیشی ادارے متوجہ ہوئے، اور فوری اقدام کرتے ہوئے، باضابطہ چھان بین کے بعد مقدمہ چلا جس میں مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...