پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں کا ہسپتال میں جھگڑا، 20 افراد زخمی

پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں کا ہسپتال میں جھگڑا، 20 افراد زخمی

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہسپتال میں جھگڑے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوران کوٹلہ ماہی میں  پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہواتھا جو تحصیل ہسپتال خان پور تک بھی جاپہنچا۔ تحصیل ہسپتال خان پور میں ایک گروپ کے کچھ زخمی افراد ایمرجنسی وارڈ میں موجود تھے کہ دوسرے گروہ کے افراد نے ہسپتال میں آکر جھگڑا شروع کردیا۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے ہسپتال میں تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے جھگڑے کے دوران ہسپتال کی املاک کو بھی نہ چھوڑا اور ایمرجنسی وارڈ کے شیشے اور دروازے توڑ دیے۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں پارٹیوں کے متعدد افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : رحیم یارخان /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...