وزیر داخلہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، عمران فاروق قتل کیس میں تعاون اور دہشت گردی کیخلاف مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، عمران فاروق قتل کیس میں تعاون اور ...
وزیر داخلہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، عمران فاروق قتل کیس میں تعاون اور دہشت گردی کیخلاف مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق کیاگیا جس میں نیکٹا اور برطانوی محکمہ انسداد دہشت گردی حکام شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی جس میں عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کیس میں دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں میں جاری تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ان معاملات کی تحقیقات آزادانہ اور شفاف بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے داخلہ نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ عمران فاروق قتل کیس میں مزید تحقیقات کے لیے دونوں ملکوں کی تحقیقاتی ایجنسیوں کے حکام پاکستان اور برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں دونوں ممالک اپنے متعلقہ قوانین کے مطابق تحقیقات کریں گے۔

مزید :

قومی -