شام کی فضائیہ کی حلب میں بمباری، بچے سمیت25 افراد ہلاک، 40سے زائد زخمی

شام کی فضائیہ کی حلب میں بمباری، بچے سمیت25 افراد ہلاک، 40سے زائد زخمی
شام کی فضائیہ کی حلب میں بمباری، بچے سمیت25 افراد ہلاک، 40سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر حلب میں فضائیہ کی بمباری سے ایک بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور 40 سے زائدزخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں شامی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر باغی اور حکومتی افواج کے درمیان لڑائی میں بھی متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
شام میں کام کرنے والی امدادی ٹیموں کے مطابق شامی طیاروں نے حلب میں 40 سے زائد فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 25 افراد مارے گئے جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حلب میں باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس دوران پرتشدد کارروائیوں میں مزید افراد کے مارے جانے کی اطلاعت ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شام میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 70 سے زائد عام افراد مارے گئے تھے جب کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک فضائی حملوں میںخواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں اور لاکھوں محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کر چکے ہیں۔